تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایک شخص کو بچانے کے لئے سوئس حکام کو خط نہیں لکھ رہے اور نظام کو تہس نہس کر رہے ہیں۔
کراچی آمد پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جو امریکہ کی شروع کی گئی جنگ کا خاتمہ کر رہا ہے تحریک انصاف اس کے ساتھ ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ٹیکس چوری اور کرپشن ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سات کروڑ پاکستانیوں کو دو وقت کی روٹی نصیب نہیں اور وزیراعظم غربت کے خاتمے کی بجائے ایک شخص کو بچانے میں مصروف ہیں۔