اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن آرٹیکل ٹین اے پر دلائل دے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا ان کیلئے کل تک دلائل مکمل کرنا ممکن نہیں۔ وہ آرٹیکل ٹین اے کے معاملے پر عدالت کی معاونت کر رہے ہیں۔ ان کا ہرگز مقصد تاخیری حربے استعمال کرنا نہیں۔