وزیراعظم توہین عدالت کیس کی سماعت جاری

gilani

gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت جاری ہے آج وزیر اعظم کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری بیان پر بحث کی جائے گی۔ وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن عدالت میں دلائل دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے بیان میں توہین عدالت کے الزام سے انکار کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا۔ جبکہ صدر زرداری کے خلاف مقدمات کھولے جانے کے حوالے سے سوئس عدالت کو براہ راست خط لکھے جانے کے حکم پر بھی تنقید کی گئی تھی کہا گیا تھا کہ حکومت اپنے سربراہ مملکت کو غیر ملکی مجسٹریٹ کے سامنے کھڑا نہیں کر سکتی، ایسا کرنا آئین سے انحراف کے مترادف ہو گا۔