لاہور : (جیو ڈیسک) وزیراعظم نے توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف اپیل نہیں کی۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سزایافتہ ہیں نااہل نہیں اور اسپیکر تیس روز میں فیصلہ نہ کر پاتیں تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا توہین عدالت کے الزام میں وزیراعظم نااہل نہیں ہو سکتے۔ مختصرفیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔ وزیراعظم کو وجہ بتائے بغیر سزاسنائی گئی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلے پر ایک سو چھیالیس اعتراضات کے ساتھ اپیل تیار کی تھی تاہم وزیر اعظم نے انہیں اپیل نہ دائر کر نے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا کردار ختم ہوگیا اور اسپیکر کی حیثیت محض ڈاک خانے کی نہیں ہے۔ اعتزا احسن کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی الیکشن لڑنے کے لیے آئندہ بھی اہل ہوں گے۔