وزیراعظم نااہلی درخواست، چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سماعت سے معذرت

Azmat Saeed

Azmat Saeed

لاہور: (جیو ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے سے متعلق دائر رٹ پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو مجرم قرار دینے کے بعد وہ اس عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے لہذا وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوا دیا جو اس رٹ پٹیشن کی باقاعدہ سماعت کریں گے۔