اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت جاری ہے۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے روسٹرم پر آکر اپنا بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا ہے۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی صدارت میں این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت کررہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں آپ کے سامنے ایسے ہی پیش ہوگیا جیسے پہلے وزیر اعظم آئے تھے۔
انہوں نے سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ میں 2 ماہ پہلے وزیر اعظم بنا ملک کو کئی چیلنجز در پیش ہیں۔ لہذا قانونی اور آئینی نکات سمجھنے کے لیے وقت دیا جائے۔