وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیراعظم پر عدم اعتماد نہیں کیا۔ ایوان میں اراکین اسمبلی کی رائے کے احترام کیلئے آواز اٹھائی۔ پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اراکین کی شکایات کا ازالہ نہیں ہوگا تو وزرا سے جواب طلب کریں گے ۔ وزرا ایوان کو جواب دہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے وزرا کو بااختیار بنایا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وزرا کے ماتحت ادارے بھی وزرا کو جواب دہ ہوں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ این آر او نظر ثانی کیس کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے اور قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد ہی وہ اس پر کوئی موقف دیں گی۔