لاہور (جیو ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار طارق احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کی اہلیہ فوزیہ گیلانی نے بینکوں سے اکیس کروڑ پچاس لاکھ روپے قرض لے کر واپس نہیں کیا۔ آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت اگر کسی رکن اسمبلی کی اہلیہ یا رشتہ دار بنک ڈیفالٹر ہوں تو وہ اسمبلی رکنیت کے لئے نااہل ہوجاتا ہے۔ اس لئے عدالت وزیراعظم کو نااہل قرار دے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کرلیا۔