اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف فیصلے سے متعلق ابھی میرا کردار شروع نہیں ہوا سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ ملا۔ خود کو متنازعہ بنانے کی کوششوں پر دکھ ہوا۔
کبھی اپوزیشن اور حکومت میں فرق نہیں کیا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر چیز قانون اور آئین کے مطابق ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ملنے والا فیصلہ خفیہ نہیں تھا۔ اختلافات کے باوجود حکومت نے 4 سال احسن طریقے سے گزار لیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف ریفرنس موصول نہیں ہوا اور اس حوالے سے میں نے اپنا ذہن ابھی نہیں بنایا۔ انہوںنے کہا کہ میرا کردار شروع ہونے سے قبل ہی تنقید شروع کر دی گئی ہے۔