وزیراعظم کی اتحادیوں کو انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت

Raja Parvez Ashraf

Raja Parvez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اتحادیوں کو انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شفاف انتخابات پر یقین رکھتی ہے. انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے۔ وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو یوم آزادی کی مبارک دی اور کہا کہ 1947 کو 27 رمضان المبارک کے مبارک دن پر قیام پاکستان اللہ اب العزت کا تحفہ ہے ،، وزیر اعظم نے آج 27 لیلتہ القدر پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت دے دی ، راجہ پرویز اشرف نے کابینہ کوآگاہ کہ وزیراعلی پنجاب نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبوں میں غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کی قرارداد پیش کی اورمساوی لوڈ شیڈنگ پر زور دیا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ توانائی بحران حکومت کی اولین ترجیح ہے، بحران پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے ، وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوری حکومتیں تمام پالیساں اتفاق رائے سے تیار کرتی ہیں۔ اجلاس میں توانائی بحران اوربلوچستان کی صورتحال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جارہا ہے۔