وزیراعظم کی اپیل کا مسودہ تیار

Youaf Raza Gillani

Youaf Raza Gillani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف وزیراعظم کی اپیل کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔ اپیل دائر کرنے کا معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ جلد عدالت میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

توہین عدالت کیس میں سزا پر وزیراعظم سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کریں گے، وزیراعظم سے اعتزاز احسن کی گزشتہ روز ملاقات میں اپیل کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں اپیل کے تیکنیکی پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپیل میں وزیر اعظم کے تحریری بیان کو زیر غور نہ لانے اور استغاثہ کے مقف کو مسترد کرنے کو بطور قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے۔ اپیل میں یہ مقف بھی اپنایا کیا گیا ہے کہ استغاثہ نے عدم شواہد کی بنیاد پرملزم کو شک کا فائدہ دیا لیکن عدالت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ فیصلے میں وزیر اعظم سے ایسی باتیں منسوب کی گئیں ہیں جس کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔