کراچی(جیوڈیسک)دو ماہ کے بعد بالآخر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کیلئے اعلان کردہ 15 لاکھ روپے کا چیک پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کو موصول ہو گیا۔
فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ نے وزیراعظم کی جانب سے رقم کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کی جانب سے اعلان کردہ دس دس لاکھ روپے اور حکومت پاکستان کی سپورٹس پالیسی کے تحت وفاقی وزیر کھیل کی جانب سے عالمی چیمپئن کو ایک کروڑ روپے بھی تاحال موصول نہیں ہو سکے ہیں۔