اسلام آباد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی سپریم کورٹ میں پیشی کے بارے میں اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی سپریم کورٹ میں پیشی کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ راجا پرویز اشرف کا دفاع کر رہے ہیں۔