اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کی عالمی بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری خزانہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
وزیراعظم کے داماد کی عالمی بینک میں بطورایگزیکٹوڈائریکٹرتقرری پر ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم الحق، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری خزانہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔
سپریم کورٹ نے راجہ عظیم الحق کی عالمی بینک میں بطور ایگزیکٹوڈائریکٹر تعیناتی کا سارا ریکارڈ بھی طلب کر لی۔کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہو گی۔