وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے اس موقع پرلاپتہ قیدیوں کے کیس کی سماعت کے باعث دہشت گردی کا خطرہ ہے جس کے باعث ریڈذون میں ریڈ الرٹ جبکہ شہر بھر میں ہائی الرٹ رہے گا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزیراعظم کی گاڑی عدالتی احاطے میں پر پابندی عائد کی تھی تاہم بعد ازاں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کوسپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پرگاڑی میں آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ یہ اجازت سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے دی گئی ہے اس سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیراعظم گیلانی کو پیدل اورعام شہری کی طرح عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم لاپتہ قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے باعث دہشتگردی کے خطرے کے باعث سکیورٹی کومدنظررکھتے ہوئے وزیراعظم کورجسٹرارسپریم کورٹ نے عدالت عظمی کے احاطے میں گاڑی میں آ کرعدالت کے روبرو پیش ہونے کی اجازت دیدی ہے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی عدالت عظمی میں پیشی کے موقع پرلاپتہ قیدیوں کے کیس کی سماعت کے باعث دہشت گردی کاخطرہ ہے اس لئے پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کوعام شہری کی طرح طلب کرنے کی بجائے گاڑی میںآ نے کی اجازت دی جائے وزیراعظم کی سکیورٹی کاخطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔
دریں اثنا مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیراعظم گیلانی کوگاڑی کے زریعے عدالت میں پیشی کیلئے اجازت دینے کامطالبہ کیا تھا اس سے قبل وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا اور وزیراعظم کی گاڑی کوآنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تاہم انھیں اجازت نہیں دی گئی، وزیر داخلہ نے اس پر اظہار تاسف ظاہر کیا تھا۔