لاہور (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وکی لیکس میں خود اعتراف کیا کہ وہ امریکاکے حامی ہیں سونامی تھما نہیں وزیرستان میں ایک لاکھ افراد کا سونامی جائے گا۔ لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے لئے کچھ نام سن کر رونگھٹے کھڑے ہوگئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن میں فخر الدین جی ابراہیم جیسے لوگوں کو لاناخوش آئند ہے۔ ان پرمکمل اعتماد ہے۔
عمران خان کاکہناتھا وکی لیکس میں نواز شریف نے خود اعتراف کیا کہ وہ امریکہ کے حامی ہیں۔۔عمران خان نے کہاحکومت نے بلوچستان کا سیاسی حل تلاش نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے سونامی کے تھمنے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ افراد کا سونامی وزیرستان جائے گا۔