اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم راجا پرویز اشرف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور سعودی فرما روا شاہ عبداللہ سے ملاقات کرکے ان کے بھائی ولی عہد شہزادہ نائف بن عبد العزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستانی عوام سعودی عرب سے گہری محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔