لاہور ہائیکورٹ : (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے سرکاری پروٹوکول اور مراعات وآپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار کے وکیل راناء علم الدین غازی کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی رٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو مجرم قراردے چکی ہے جس کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے لیکن اس حکم نامہ کے باجوود یوسف رضاگیلانی نے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے اور سرکاری وسائل کوبے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم کاکوئی بھی حکم غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا عدالت یوسف رضا گیلانی سے فوری طور پرسرکاری وسائل اور مراعات وآپس لینے کا حکم جاری کرے۔