وزیر اعظم نے سیکرٹری دفاع کو برطرف کردیا

Naeem Khalid Lodhi

Naeem Khalid Lodhi

وزیراعظم نے سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو مس کنڈکٹ اور غیر قانونی اقدامات کے باعث برطرف کیا گیا جن کی وجہ سے ریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوئی۔ وفاقی سیکریٹری کابینہ نرگس سیٹھی کو سیکریٹری دفاع کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکریٹری دفاع پر الزام ہے کہ میمو گیٹ سے متعلق انہوں نے سپریم کورٹ میں عسکری قیادت کی جانب سے جواب مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر داخل کرایا۔ وزیراعظم نے اس اقدام پرسیکریٹری دفاع سے وضاحت طلب کی تھی جس کا انہوں نے جواب دے دیا تھا۔