وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے انتظامی امور کو شفاف انداز میں چلانے کے لیے چار نئی وزارتیں تشکیل دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان وزارتوں میں فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ قومی ورثہ ڈزاسٹرمینیجمنٹ اور نیشنل ریگولیشن سروسز شامل ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کو قومی ورثہ اور اسرار اللہ زہری کو فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارتوں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ اقدام اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں اٹھایا ہے۔