اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزارت خزانہ کوپاکستان اسٹیل کیتین ارب روپے کے بیل آٹ پیکج میں سے دو ارب روپے فوری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے۔کراچی میں پاکستان اسٹیل کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان اسٹیل کو کسی صورت میں پرائیوٹائز نہیں کیا جائے گا اور اسٹیل مل اپنے پاں پر کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل سے ہمارا دلی لگا ہے۔ اسٹیل مل کی بہتری اولین ترجیح ہے ۔ بیل آٹ پیکج دے کر اسٹیل مل کو بچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کی تنخواہوں کے لئے تین ارب روپے مانگے تھے دو ارب روپے فوری دینے کا اعلان کرتاہوں اور وزارت خزانہ ہدایت کرتاہوں کی دو ارب روپے فوری جاری کرے۔ وزیر اعظم کے اس اعلان پر ملازمین نے تالیاں بجائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بیل آٹ پیکج بر وقت ملے گا اور عید سے پہلے دو ارب روپے مل جائیں گے۔انہون نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسٹیل کے ملاز میں دئیے گئے گئے ٹارگٹ کو ضرور پوراکریں گے اور اسے اپنے پاں پر کھڑا کریں گے۔ پاکستان اسٹیل کے کارکن بہترین ورکرز ہیں۔ پیپلزپارٹی ورکرز کی پارٹی ہے اسٹیل مل کے ورکرز اسے اپنے پاں پرضرور کھڑاکریں گے۔ جس دن ورکرز نیپاکستان اسٹیل کوپاں پر کھڑا کردیا پرائیویٹائزیشن والے دور بھاگیں گے۔