وزیر اعظم کو کام سے روکنے کی درخواست، سماعت 30 مئی تک ملتوی

Gilani

Gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو کام سے روکنے کیلیے دائر درخواست پر سماعت 30مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھاکہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو مجرم قرار دے چکی ہے اور تفصیلی فیصلے میں یہ بات واضح ہو گئی ہے لیکن یوسف رضا گیلانی نے ابھی تک وزیراعظم کے عہدے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30مئی تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔