پنجاب : (جیو ڈیسک)وزیراعلی پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے دوران ایم ڈی واسا سمیت دو افسران کو نااہلی کی بنیاد پر معطل کردیا۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف نے زیر تعمیر علامہ اقبال روڈ توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ مون سون موسم شروع ہونے کے باوجود ڈرینج کے انتظامات مکمل نہ ہونے پر وزیر اعلی پنجاب نے واسا کے ایم ڈی سمیت دو افسران کو معطل کردیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انکی حکومت سرکاری افسران کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریگی،وزیراعلیٰ نے بعد میں مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبے بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور زمین واگزار کروا کر وہاں کھیلوں کے گراؤنڈز تعمیر کئے جائیں۔