وزیر امور کشمیر سمیت وفاق کی آزاد کشمیر میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے ، راجہ فاروق حیدر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر امور کشمیر سمیت وفاق کی آزادکشمیر میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے مجاوروں کاکام صفائی کرنا ہے حکومت چلانا نہیں ظلم و نا انصافی کو طاقت سے روکیں گے آزادکشمیر سے کروڑوں روپے اکھٹے کرکے زرداری ہاؤس پہنچائے جا رہے ہیں بھمبر اور گرہون کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکومت کو آخری وارننگ دے رہے ہیں چوہدری طارق فارو ق کو اسمبلی کے اندر موجودہ حکومت کی کرپشن کو منظر عام پر لانے کیلئے سزا دی جا رہی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ نو ن کے صدر راجہ فاروق حیدر نے بھمبر میں نو ن لیگ کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج پورے آزادکشمیر میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر گرہون اور بھمبر کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کی یاداور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج ہو رہا ہے بھمبر انتظامیہ اور حکومت کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے ہمیں قانون ہاتھ میں لینا پڑے نئی انتظامیہ انصاف کے تقاضے پورے کرے اگر انتظامیہ نے سابق روش برقرار رکھی تو انتہائی اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے آزادکشمیر کی موجودہ حکمران بد دیانت اور بے شرم ہیں چوہدری طارق فاروق نے اسمبلی کے اندر موجودہ حکومت کی کرپشن کو منظر عام پر لایا جس کی انہیں سزادی جارہی ہے 18ستمبر کو بھمبرمیں جس بے غیرتی کا انتظامیہ اور حکومت نے مظاہرہ کیا ہم اس کی بھرپقور مذمت کرتے ہیں ہم جائز معاملات میں کسی کے حقوق غصب کرنے والوں کا بھمبر سے تاؤ بٹ تک پیچھا کرینگے چوہدری طارق   فاروق اہلیان بھمبر کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

 

انہوں نے کہاکہ میں نے وفاقی وزیر امور کشمیر سمیت وفاق کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہم آزادکشمیر میں انکی مداخلت کو برداشت نہیں کرینگے مجاوروں کا کام درباروں پر صفائی کرنا ہو تا ہے حکومت چلانا نہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں میرٹ سے ہٹ کر نوکریاں دی جا رہی ہیں تما م انتظامی دفتر سیاسی پارٹیوں کے دفتر بن چکے ہیں آزادکشمیر سے کروڑوں روپے اکھٹے کرکے زرداری ہاؤس پہنچائے جارہے ہیں ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم مظلوم کا ساتھ دینگے اور ظلم و ناانصافی کو ہاتھ سے روکیں گے آج نیلم سے لیکر بھمبر تک عوام سراپا احتجاج ہیں کہ سانحہ بھمبر اور گرہون کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے خواہ وہ کوئی بھی ہو میاں نواز شریف اور آزادکشمیر کی تمام قیادت بھمبر والوں کیساتھ ہے زرداری ٹولے کاانجام قریب آچکا ہے حکومت اور اس کے وزیروں نے اگر نون لیگ کے کارکنوں کیساتھ زیادتی کی تو ہم انکو سبق سکھائیں گے ۔

مسلم لیگ نون آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج آزادکشمیر کی عوام حکومتی دہشت گردی کیخلاف سراپا احتجاج ہے جہاں بھی زیادتی ہو گی نون لیگ اس کیخلاف بھرپور آواز بلند کرے گی سانحہ بھمبر اور گرہون کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم اس سے بڑے احتجاج کی کال دینگے انہوں نے کہاکہ بھمبر کے لیگی کارکنوں کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر ختم کی جائے ہم حکومت کی ظلم و زیادتی ہر گز برداشت نہیں کرینگے جبکہ چوہدری طارق فارو ق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ اورعوام گواہ ہیں کہ 18ستمبر کے واقعہ میں بالکل بے گنا ہ ہوں بھٹو کے حواری ایک سال سے محلاتی سازشیں کررہے ہیں انتظامیہ کے تمام ادارے کرپشن میں ملوث ہیں مجید حکومت کان کھلو ل کر سن لے کہ ہمارا یہ احتجاج اگر انتقام میں بدل گیا تو تمہارا کوئی حواری زندہ نہیں بچے گا ۔

بھمبر کے لوگوں کو زرداری ٹولے کو ری جیکٹ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم بھاگنے والے نہیں بلکہ مقابلہ کرنے والے ہیں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ برسالی،گرہون اور بھمبر میں نون لیگ کے کارکن قتل ہوئے جبکہ دھندڑ میں نون لیگ کے کارکن کے ہاتھ کاٹے گئے لیکن ابھی تک انکے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہمیں حکومت اور انتظامیہ سے انصاف کی توقع نہ ہے احتجاجی ریلی سے چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ،(ر) کرنل افتخار احمد ،جمیل سلطان اور دیگر نے خطا ب کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کے ممبران اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل ،سید شوکت شاہ اور سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم سرفراز نے بھی شرکت کی ۔