پاکستان ریلوے (جیوڈیسک) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیرریلوے غلام احمد بلورکا بیان پاکستان کی سرکاری پالیسی نہیں۔ ترجمان دفترخارجہ معظم احمد خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کے پروڈیوسرکے سرکی قیمت لگانا وزیر ریلوے کا ذاتی بیان ہے۔ غلام احمد بلورکا بیان پاکستان کی سرکاری پالیسی نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم کے پروڈیوسرکو قتل کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔