وزیر مال علی شان سونی کا پی آر او احمد سبحانی کرپشن مافیا کا بادشاہ بن گیا
Posted on January 6, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر مال علی شان سونی کا پی آر او احمد سبحانی کرپشن مافیا کا بادشاہ بن گیا اور دوسرے اشفاق کا روپ دھارنے لگا بھمبر کے نوجوانوں سے نوکریاں دلانے اور ملازمین سے تبادلوں کے نام پر لاکھوں بٹورنے لگا عوامی حلقوں کا شدید احتجاج۔
تفصیلات کیمطابق وزیر مال چوہدری علی شان کا پی آر اواحمد سبحانی بھمبر کے بے روز گار نوجوانوں سے ملازمتیں دلانے اور بے آسرا ملازمین کے تبادلوں کی آڑ میں لاکھوں بٹورہا ہے اور کرپشن سمبل بن چکا ہے قبل ازیں حلقہ برنالہ سے تعلق رکھنے والا ایجوکیشن افسر اشفاق آہی کرپشن مافیا اور جعل سازی میں شہرت پا چکا ہے لیکن وزیر مال کا پی آر او اسے بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے کئی نوجوان نوکریوں کے لالچ میں لٹ چکے ہیں عوامی حلقوں نے پی آر او کی کرپشن پر شدید احتجاج کا اظہار کیا ہے۔