محکمہ کے وصولیوں کے ناقص نظام کے باعث تین شوگر ملوں سے شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں تاحال 7.475 ملین روپے وصول نہیں کئے جا سکے۔2 شوگر ملوں نے 3.249 ملین روپے کا تاخیری جرمانہ بھی ادا نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2010-11 کے دوران شوگر ملز میں کرش ہونے والے گنے پر پچاس پیسے فی چالیس کلو گرام ترقیاتی محصول عائد کیا گیا تھا۔