وعدہ خلافی اورجھوٹ و فریب کا شہنشاہ راجہ رینٹل ملک کا وزیراعظم بن گیا

azam azim azam

azam azim azam

بقول ِ شاعرکہ یہ حقیقت ہے کہ
تخت کا خواب بھی دیکھانہ تھا جن لوگوں نے بخت سے آج سکندر وہ بنے بیٹھے ہیں
بات کرنے کا سلیقہ نہیں آتا جِن کو قوم کا آج مقدر وہ بَنے بیٹھے ہیں

اگرچہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ مندرجہ بالا اشعار کے معنی اور مفہوم کی روشنی میں دیکھا جائے تو گزشتہ کئی سالوں سے ہمارا ملک اِسی معیار پر پورا اُتر رہا ہے جس جانب شاعر نے اپنے شعر میں اشارہ دیاہے اورپچھلے دنو ں تو اِس میں اُس وقت اور حقیقت نظر آئی جب اچانک راجہ پرویز اشرفٍ اپنے پیش رو گیلانی سے 100ووٹ کم یعنی 211 ووٹ لے کر ملک کے25ویںوزیراعظم منتخب ہوگئے یہاں اِس کا ذکرکرنا بھی لازمی ہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد ملک میں وزارتِ عظمی کے حصول کے خاطر ایوانِ صدر جس طرح سیاسی سرگرمیوں کا بازار بنارہااِس سے کون ہوگا جو واقف نہ ہو مگر چوں کہ موجودہ جمہوری حکومت کے انتہائی فہم و فراست اور سیاسی داؤ پینچ کے ماہر ہمارے صدر مملکت عزت مآب آصف علی زرداری نے اِس صورت حال پر جس طرح قابو پایا اور سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف المعروف راجہ رینٹل کو ملک کو نیاوزیراعظم بنا کر اپنی آئی سی یو میں پڑی جمہوری حکومت کو راجہ اشرف کا ٹیکہ اورجمہوریت کو آکسیجن لگاکر اِسے اپنی گاڑی مزیدآٹھ ماہ تک گھسیٹنے کی مہلت دے کر بظاہر تو بڑا کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

سیاسی ماہرین اور تبصرہ نگاروں کے نزدیک اپنی حکومت اور جمہوریت کو بچانے کے خاطر صدر کی جانب سے کئے جانے والے سارے اقدامات اور انتظامات اُس وقت تک بے مقصد اور بے سود ہی ثابت رہیں گے جب تک نئے وزیراعظم عدلیہ کے حکم کی روشنی میں سوئس احکام کو خط نہیں لکھ دیتے۔

raja pervaiz ashraf

raja pervaiz ashraf

جمعہ 22جون 2012کونئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل قومی اسمبلی ہال میں ہوا جہاں ڈویژن کی بنیاد پر کُل 342کے ایوان میں 300اراکین نے ووٹ کا حق استعمال کیااورراجہ پرویز اشر ف کو قوم کا باجا بجانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، فاٹااور مسلم لیگ فنگشنل کے اراکین ووٹ دیا اور پھر یوں راجہ پرویز اشرف ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے بعدازاں نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اِن کی کابینہ کے (پرانے اور کچھ نئے) 27وزراء اور11وزائے مملکت نے ایوانِ صدر میں حلف اُٹھالیا اوراپنے اُن ہی جذبوں اور ولولوں کے ساتھ ملک میں جمہوریت کی آبیاری کرنے کا عزم کرلیاجس طرح یہ پہلے جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پیش پیش رہے تھے مگر یکا یک کچھ دنوں کے لئے جمہوریت کا چلتا پہیہ رکتا ہو محسوس ہوا مگرجو اَب پھر چل پڑاہے ہم سمجھتے ہیں کہ سابق وزیراعظم گیلانی اگر عدالتی حکم مان جاتے اور سوئس حکومت کو خط لکھ دیتے تو شاید اِن کی جانے کی کوئی وجہ بھی نہ بنتی۔

 

چوں کہ اُنہوں نے عدلیہ کی حکم عدولی کی جس کی پاداش میں اِنہیں وزارتِ عظمی کے عہدے سے بھی اپنے ہاتھ دھونے پڑے اَب اگر ہمارے نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی اپنے پیش روگیلانی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے سوئس حکومت کو خط نہ لکھاتو عین ممکن ہے کہ اِنہیں بھی ایسی ہی کسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑجائے جس سے گیلانی گزر کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میںپانچ سال کے لئے نااہل قرار پائے ہیں۔

power supply

power supply

بہرحال یہاں یہ امر قابلِ ذکرہے کہ آج بھی اکثریت کا یہ خیال ہے کہ اِسی حکومت کے ماضی کے وفاقی وزیرپانی و بجلی جو اپنی وعدہ خلافی ، جھوٹ اور فریب میں شہنشاہ کا درجہ رکھتے تھے آج یہی شہنشاہ المعروف راجہ رینٹل ہمارے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کے آنے سے بقولِ شاعر:
بساطِ نو بچھی ہے جو سیاست گاہِ ہستی میں نئے شاطر بھی آئے ہیں نئے مہرے بھی آئے ہیں
سیاست میں، قیادت میں، وزارت میں حکومت میں پُرانی صورتیں بھی ہیں نئے چہرے بھی آئے ہیں
یہ سب کچھ تو ٹھیک ہے مگر قوم کو اِس موقع پر یہ بھی ضرور ذہین نشیں رکھنا چاہئے کہ راجہ پرویز اشرف کی پاکستان پیپلزپارٹی سے دلی وابستگی کی بناپر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزارتِ عظمی کے لئے نامزدتو کیا ہی تھا مگر اِس میں راجہ پرویز اشرف کی اپنی وہ خوشامدانہ صلاحتیں بھی شامل ہیں جن کی بنیاد پر یہ وزارتِ عظمی کے اعلی ٰ ترین منصب تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اِن کی اِن تمام خوبیوں کو سامنے رکھتے ہوئے اِب ہمیں اِس کا بھی انتظارکرنا ہوگا۔

راجہ کا راج آٹھ ماہ میں کیا کیا رنگ دکھاتا ہے اور قوم کو کن کن مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیوں کہ بقولِ شاعر
اِن دنوں محفل میں دستورزباں بندی نہیں دوستو طے ہو گیا ہے مسئلہ دستور کا
کر خوشامد ہر گھڑی صدر کا منشا ہے یہ ..؟ جی حضوری کر یہی ہے فیصلہ جمہور کا

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com