وفاقی حکومت نے تھر کول کے بجلی بنانے والے منصوبے میں سے حصہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن نے اس منصوبے میں شرکت داری کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ا س سلسلے میں فنڈز کو روک دیا گیا ہے۔ رواں برس میں منصوبے پر کوئی رقم نہیں دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی کمیشن اور وزارت خزانہ نے تھرکول کے منصوبے کو فنڈز کی بجائے قرضہ دینے کی پیش کش کی ہے۔ اس منصوبے میں وزارت خزانہ نے یہ پیش کش بھی کی ہے کہ ایک نئی کمپنی بنا کر یا تو شراکت داری کریں یا قرضہ لے لیں۔ دوسری جانب ڈاکٹرثمر مبارک مند نے ذرائع کو بتایا تھا کہ تھر کول میں سے بننے والی گیس بند ہونے میں چودہ دن باقی رہ گئے۔