وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس دو ہزار میں وفاقی کابینہ کے چودہ نومبر کے اجلاس کے لئے بعض تجاویز تیار کی گئیں۔
آرڈیننس کے تحت پہلے وفاقی ٹیکس محتسب کوچار سال کے لئے منتخب کیا جاتا تھا اور اس کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی تاہم مجوزہ ترمیم کے تحت وفاقی ٹیکس محتسب کی مدت ملازمت بڑھا کر پانچ سال کر دی جائے گی ۔یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب مدت ملازمت کے بعد اس وقت تک کام جاری رکھے گا جب تک کوئی دوسرا افسر آکر یہ عہدہ سنبھال نہ لے۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب مدت ملازمت ختم ہونے کے دو سال بعد تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا ، نہ ہی کسی قسم کا کوئی عدالتی عہدہ رکھ سکتا ہے نہ ہی کوئی ایسا عہدہ رکھ سکتا ہے جس کے اختیارات جج کے برابر ہوں۔