وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ احتساب بل کو پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ساتھ سول اور عسکری ملازمین بھی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ سول اور عسکری ملازمین اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ نے چیف جسٹس کیفوجی عدالتوں سے متعلق ریمارکس کابھی خیرمقدم کیا۔