کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے دوران فوج کو گاڑیاں ، ٹیلی فون اور دیگر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
کراچی ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے حوالے سے اجلاس کے بعد کمشنر کراچی ہاشم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ووٹر لسٹوں میں درج گھروں کی تصدیق کی جائے گی۔
دوسرے مرحلے میں ووٹروں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائیگا جو ڈیڑھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس میں فوج ، رینجرز اور دیگر تمام متعلقہ ادارے خدمات انجام دیں گے۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آفس اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں۔