پاکستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء قادر خان مندو خیل نے ووٹر لسٹوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سپریم کور ٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی جانے والی آئینی درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان ، الیکشن کمیشن سندھ اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے 24 سے25 لاکھ ووٹرز کے ناموں کا اندراج اندورن سندھ اور دیگر صوبوں میں کر دیا گیا ہے۔ درخواست گذار کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس 89 کیماڑی سے عام انتخابات میں حصہ لے چکاہے۔ نئی ووٹرز لسٹ میں اس کا نام اور اس کے خاندا ن کے ارکان کا نام بلوچستان میں شامل کر دیا گیا ہے۔ احتجاج اور یادداشت پیش کرنے کیباوجود ووٹر لسٹ میں تصحیح نہیں کی گئی۔ عدالت عظمی سے ووٹرر لسٹ کی تصحیح کی استدعا کی گئی ہے۔