وکیل رہنماء صلاح الدین کے قتل کیخلاف وکلاء کا احتجاج

lawyers

lawyers

کراچی : (جیو ڈیسک) وکیل رہنماء صلاح الدین اور ان کے بیٹے کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاء نے اعلی اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔

بائیکاٹ کے باعث سندھ ہائی کورٹ ، سٹی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں عدالتی کام مکمل طور پر بند ہے۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے باعث ہزاروں سائلین متاثر ہوئے ہیں۔ مقتول وکلا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بارایسوسی ایشن کامذمتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بڑی تعدا دمیں وکلا شریک ہوئے۔

وکلاء رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے۔ دوسری جانب پولیس نے وکیل رہنما صلاح الدین اور ان کے بیٹے کے قتل کے متعلق ابتدائی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔