ویلڈن بلدیہ ضلعی انتظامیہ دفاتر اور پبلک پارک کے قریب نالہ بھمبر میں گندگی کے ڈھیر لگا دیے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ویلڈن بلدیہ ضلعی انتظامیہ دفاتر اور پبلک پارک کے قریب نالہ بھمبر میں گندگی کے ڈھیر لگا دیے بدبو سے علاقے میں تعفن پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کیمطابق بلدیہ بھمبر نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر بھر کا کوڑا کرکٹ ضلعی دفاتر اور پبلک پارک سے ملحقہ نالہ بھمبر میں پھینکنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس سے پورے علاقے کی فضا بدبو دار اور تعفن زدہ ہو گئی ہے۔

جبکہ کوڑا کرکٹ کے اندر مردہ جانوروں کی بدبو کے باعث سانس تک لینا دشوار ہو جاتا ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے آفسیران بھی روزانہ اسی سڑک پر سے گزرتے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔