ویمن ایشیا کپ (جیوڈیسک) ویمن ایشیا کپ کے فائنل بھارت نے پاکستا ن کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔گرین شرٹس ایک بار پھر چیمپئن بننے کے لیے پرعزم ہیں ۔چین کے شہر گوآنگزو میں ہونے والے فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم کی قیادت ثنا میر کررہی ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان دو ہزار دس میں پچاس اوور کے ٹائٹل میں ایشین چیمپئن بنا۔
کھلاڑی جیت کے لیے ایک بار پھر پرجوش ہیں اور یہ ٹوئنٹی ایونٹ کا معرکہ بھی سر کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کی قیادت متھالی راج کریں گی۔ ایونٹ کے گروپ میں شامل دونوں ٹیمیں اٹھائیس اکتوبر کو بھی آمنے سامنے آئیں جس میں گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ کی شکست ہوئی۔