وینا ملک بنی ودیا بالن، ڈرٹی پکچر کے سائوتھ انڈین ری میک میں

veena

veena

ممبئی : (جیو ڈیسک) افیئرز کی ملکہ وینا ملک اب ڈرٹی پکچر کے ساؤتھ انڈین ری میک میں ودیا بالن بنیں گی۔ کونٹروورسی کوئین وینا ملک شہرت حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ یہ تو اب تک ثابت بھی ہو چکا ہے۔ سونے پہ سہاگا وینا ملک نے بالی ووڈ کی اوولالا گرل ودیا بالن کو بنالیا اپنا آئیڈیل اور انہی کی طرح خواتین پر بننے والی فلموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔

وینا کی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے ایک فلم پروڈیوسر نے وینا کو ودیا بننے کی آفر کردی، وہ بھی ڈرٹی پکچر کے ہی ساؤتھ انڈین ری میک میں پھر تو وینا ملک کے دل کی کلیاں کھل گئیں، سلک کے کردار میں ڈھلنے کیلئے وینا ملک خاصی بے چین ہیں۔ وہ تو ابھی سے ودیا کی طرح ڈرٹی گرل بن کر بالی ووڈ پر راج کرنے کے خواب سجارہی ہیں۔