بھارتی رسالے من شائع ہونے والی تصاویر کے باعث تنازعات کا شکار بننے والی وینا ملک کو اب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وینا ملک کی تصاویر سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وینا کا سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ڈرامہ ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ وینا ملک بھارت میں شہرت حاصل کرنے کے لیے اور پروگرام کے لییکسی بھی حد تک جاسکتی ہیں ، اور انھوں نے وینا کے نئے آنے والے پروگرام کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ انھیں بھارت میں رہ کر شادی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کوئی بھارتی ماں انھیں اپنی بہو تسلیم کرے گی۔