ْقاضی حسین احمد امت مسلمہ کا سرمایہ تھے: محمد زبیر صفدر
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمد امت مسلمہ کا عظیمسرمایہ تھے۔ ان کی زندگی اسلامی انقلاب کے لئے جد وجہد سے عبارت ہے۔ وہ پاکستان کو ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے سرگرم عمل رہے۔ان کی وفات سے نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ ایک زیرک سیاستدان اور دلیر قائد سے محروم ہو گئی ہے۔وہ آخری دم تک اتحاد بین المسلمین اور قومی وحدت کے لئے کوشاں رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قاضی صاحب نے علامہ اقبال کی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کے جذبات کو گر مایااور انہیں وطن کی تعمیر اور ترقی میں کردار ادا کرنے کا سبق دیا۔ وہ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے جس پر اسلامی جمعیت طلبہ کو فخرہے۔ قاضی حسین احمد کی وفات سے پاکستان اور عالم اسلام ایک عظیم اور نڈر قائد سے محروم ہو گئی ہے ان کا خلا مدتوں پورا نہیں کیا جا سکے گا۔
محمد ذیشان قریشی،انچارج مرکزی میڈیا سیل،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0346-5265947