ایتھنز: (جیو ڈیسک) یونان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک شخص نے غربت اور بے روزگاری کے باعث شہر کے چوراہے پر خودکشی کر لی، واقعے کے بعد ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوگئے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ یونان میں گزشتہ کئی ماہ سے اقتصادی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔