ہالی وڈ (جیوڈیسک)سپراسٹار ٹام کروز کو بیٹی کی محبت نے بے حال کردیا۔سابقہ بیوی کے قریب گھر کی تلاش شروع کردی۔ ہالی ووڈ ایکٹرس کیٹی ہومز سے طلاق کے بعد ٹام کروزہیں بیحد پریشان۔انہیں اب بیٹی سوری کی آ رہی ہے بے حد یاد۔۔سوری کوئی عام بچی نہیں۔حال ہی میں سوری کوملا ہے دنیا کی سب سے اسٹائلش بچی کا اعزاز۔۔جس کے بعد بیٹی کو پانے کی خواہش شدت اختیار کرگئی۔
ٹام کروز نے سوری کو حاصل کرنے کے لئے کیٹی ہومز کے قریب گھر کی تلاش شروع کردی ہے۔ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کومہنگے تحفے دے کر محبت کا احساس بھی دلارہے ہیں۔