ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرایے وصول کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا
Posted on January 8, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات(جی پی آئی) ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرایے وصول کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کیخلاف کاروائی کرنے سے بری طرح ناکام ہوگئی بتایا گیا ہے کہ گجرات شہر سے مختلف روٹس پرچلنے والے ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروںکو پھر بھی لوٹنا شروع کررکھا ہے ٹرانسپوٹر حضرات نے گجرات سے گوجرانوالہ’ کھاریاں’ لالہ موسیٰ’ جلالپورجٹاں, ٹانڈہ ‘کڑیانوالہ ‘جہلم ‘کوٹلہ ارب علی خان میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے مسافروں کی تذلیل روزمرہ کا معمول بنا لیا ہے۔
پٹرول پر گاڑیاں چلانے کے بہانے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کیا جارہا ہے جو کوکئی مسافر زاہد کرایہ دینے سے انکار کرتا ہے اس کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کرایہ نامہ آویزاں کرنے سے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔