ٹرینیڈاڈ : (جیو ڈیسک) نیتھن لیون کی پانچ وکٹوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ ٹیسٹ کے چوتھے دن آج ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز دوسو باون رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کریگا۔
ٹرینیڈاڈ میں تیسرے دن میزبان ویسٹ انڈیز نے اپنی نامکمل اننگز اننچاس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور دن کے اختتام تک نو وکٹوں کے نقصان پر دوسو ننانوے رنز بنالئے۔چندرپال چورانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور چھ رنز کی کمی سے مسلسل دوسری سنچری نہ بنا سکے۔دیو نرائن نے پچپن رنز بنائے۔کارلٹن بوگ سترہ اور فیڈل ایڈورڈز بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے نیتھن لیون نے اڑسٹھ رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔