ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان کے لاسٹ پارٹ کا پریمیئر

Hollywood

Hollywood

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان کے لاسٹ پارٹ کا ہوا پریمیئر لاس اینجلس میں ٹوائیلائیٹ اسٹارز نے کیا مداحوں کو الوداع ۔ آخر کار ہواختم انتظار ہالی ووڈ فلم ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان کے پارٹ ٹوکا پریمیئرہوہی گیا۔ جوں ہی ٹوائیلائیٹ اسٹار کرسٹین اسٹورٹ اور رابرٹ پیٹنسن نے جھلک دکھائی ۔

کئی دنوں سے خیموں میں بسیرا کئے دیوانوں کا جم غفیر ٹوٹ پڑا ۔ کیمروں کی فلیشز اور آٹوگرافز کا شور، کہیں بھی نہ تھی تل دھرنے کی جگہ ۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ڈھائی ہزار مداحوں نے ٹوائیلائیٹ سیریزکے آخری پریمیئر پر بے چینی کا اظہارکیا ۔

ویمپائرز کی دنیا میں جانے والی لڑکی بیلا کی محبت کی جیت نے دشمنوں کو تلملا کر رکھ دیا ہے ۔ مگر بیلا سوان کی بیٹی انسان ہوگی یا ویمپائر یہی رازکھلے گا فلم کے لاسٹ پارٹ میں ۔ فلم ٹوائیلائیٹ ساگا کے ذریعے شہرت پانے والے سپر اسٹارز نے مداحوں سے رخصتی چاہی ۔ فلم ٹوائیلائیٹ ساگابریکنگ ڈان پارٹ ٹو چودہ نومبر کو ریلیز ہوگی ۔