ٹیلی کام سیکٹر سے پہلی ششماہی میں 8.5 فیصد اضافی ٹیکس جمع

telecom sector

telecom sector

پاکستان : (جیو ڈیسک) پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کے صارفین نے رواں مالی سال دوہزار گیارہ اور بارہ کی پہلی ششماہی میں قومی خزانے کو انتالیس ارب بیاسی کروڑ اسی لاکھ روپے کے ٹیکس فراہم کئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی شماریاتی رپورٹ کے مطابق سیل فون، لینڈ لائن اور وائر لیس ٹیلی فون سروسز استعمال کرنے والے صارفین نے جولائی سے دسمبر دوہزار گیارہ کی مد میں مجموعی طور پر جنرل سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے کو چوبیس ارب پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے کے محصولات فراہم کئے۔

اسی طرح ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں تیرہ ارب چھبیس کروڑ چالیس لاکھ روپے اکھٹا ہوئے۔گزشتہ برس اسی دورانئے میں چھتیس ارب انہترکروڑ تیس لاکھ روپے کا مجموعی ٹیکس اس شعبے سے جمع ہوا تھا۔