ایسوسی ایشن آف ٹینس پلیئر نے نئی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ سربیا کے نوواک جکووچ بارہ ہزار نوسو بیس پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ مسلسل دوسرے سال دنیا کے نمبر ون ٹینس پلیئر کے طور پر سال کا اختتام کریں گے۔ ایسویسی ایشن آف ٹینس پلیئر نے دو ہزار بارہ کی اختتامی مینز سنگلز رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ سربیا کے نوواک جکووچ بارہ ہزار نو سو بیس پوئنٹس کے ساتھ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر دس ہزار دو سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
اولمپک چیمپئین برطانیہ کے اینڈی مرے آٹھ ہزار پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان فٹ ہونے کے سبب ٹینس کورٹ سے دور اسپین کے رافائل نڈال چھ ہزار سات سو پچانوے پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
ان کے ہم وطن ڈیوڈ فریرر چھ ہزار پانچ سو پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیچ چھٹے ارجنٹینا کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو ساتویں اور فرانس کے جو ویلفرد سونگا آٹھویں نمبر پر ہیں۔ درجہ بندی میں نوا نمبر ہے سربیا کے جینکو ٹپساروچ کا جبکہ دسویں پوزیشن فرانس کے رچرڈ گائیسکے کے پاس ہے۔