ٹی ایم اے کے سینٹری انسپکٹر حافظ توقیر احمد کی شاندار کارکردگی
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ٹی ایم اے کے سینٹری انسپکٹر حافظ توقیر احمد کی شاندار کارکردگی۔ میڈیا کی نشاندہی پر سینٹری انسپکٹر حافظ توقیر احمد نے ایکشن لیتے ہوئے بھرپور صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس پر عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں سینٹری انسپکٹر حافظ توقیر نے کہا کہ میری اور میری ٹیم کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ تلہ گنگ میں صفائی کے مسائل پیدا نہ ہوں میری عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو ایک شاپر میں ڈال کر گھر سے باہر یا ایسی جگہ جہاں پر رکھیں جہاں تمام محلے کا کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا ہے جہاں ہمارا عملہ اس کو اٹھا جائے گا۔