ٹی بی کی تشخیص اور علاج مفت غفلت برتنے سے ہم اپنا اور آنے والی نسلوں کا نقصان کرر ہے ہیں ، ڈاکٹر طارق چوہدری
Posted on November 21, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹی بی کی تشخیص اورعلاج مفت غفلت برتنے سے ہم اپنا اور آنے والی نسلوں کا نقصان کرر ہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق چوہدری نے گزشتہ روز ہیون پیلس ہوٹل میں مرسی کور کے زیر اہتمام ٹی بی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ میں محکمہ صحت کے ڈسپنسرز ،ویکسینیٹرز ،سی ڈی سی نے شرکت کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے DLCمحمد توفیق نے شرکاء کو ٹی بی کی وجوہات ،علامات اور طریقہ علاج حفاظتی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا۔
جبکہ ڈاکٹر طارق محمود نے کہاکہ ہم مرسی کور کے شکر گزار ہیں جو ہمارے کا م میں ہماری مدد کررہا ہے یہ ہمارا اپنا کام ہے ہمیں اپنے عوام اور علاقے کیلئے زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنی چاہیں محنت اور لگن سے اگر آپ لوگ کام کریں گے تو ایک دن ہم ٹی بی کے مرض پر قابو پا لیں گے مرسی کور کے کوآرڈینیٹر سردار علیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس آگاہی مہم میں آپ عملہ کی نشاندہی پر دور دراز علاقہ جہاں ٹی بی کے مرض کی شکایت زیادہ ہو وہاں گاؤں کی سطح پر ہیلتھ ایجوکیشن فراہم کرنے میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔