پاراچنار بازار میں خود کش حملے کے نتیجے میں چھبیس افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین آج کی جائے گی علاقے میں سوگ کا سماں۔
جمعہ کو کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں مرکزی بازار کی مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد ہونیوالے بم دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ درجنوں زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکہ اتنا خوفناک تھاکہ ہر طرف گردوغبار کیبادل چھاگئے۔لوگ ملبے میں اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے۔ اس موقع پردردناک مناظر دیکھنے کو ملے۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پارا چنار کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسجد کے باہر خودکش حملہ کیا گیا۔