بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں امن کی بحالی کا عمل جاری رہے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حافظ سعید بھارت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گروپوں کے خلاف مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔